اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے سنی کرد نشین سرحدی شہر کوبانی میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سنی کردوں کو دربدر کرکے کوبانی کے آدھے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے سنی وہابیوں نے سنی کردوں اور ایزدی فرقہ کے عورتوں کو کنیز بنا کر فروخت کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔
داعش دہشت گردوں نے ایزدی قبائل کی خواتین کو کنیزی کے طور پر فروخت کرنے کا پہلی مرتبہ اعتراف کرلیا۔یہ اعتراف داعش نے اپنے ترجمان رسالے ’’دابق‘‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کیا۔
مضمون کے مطابق داعش نے شمالی عراق میں یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کواپنے دہشت گردوں کے درمیان مال غنیمت کے طور پر تقسیم کیا۔ سلفی وہابی آج اپنے سنگین اور ننگین جرائم کا آشکارا اعلان کررہے ہیں اور یہ سب کچھ وہ سنی پلیٹ فارم سے کررہے ہیں۔ جبکہ داعش دہشت گرد ایک طرف سنیوں کا قلع قمع کررہے ہیں اور دوسری طرف خود کو سنی قراردے رہے ہیں۔
سنی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کا تعلق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور داعش دہشت گرد مسلمانوں پر معاویائی اور یزیدی اور بنی امیہ کا اسلام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن سنی اور شیعہ ممتاز علماء نے سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان، داعش ، القاعدہ اور النصرہ کو اسلام کے دائرے سے خارج باغی اور منحرف تنظیمیں قراردیدیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲